دنیا اب اسرائیل کے خلاف حرکت میں آئے، ، فلسطینی مندوب ریاض منصور

نیویارک(آئی  این پی )اقوام متحدہ میں فلسطینی مندوب ریاض منصور نے کہا ہے کہ ہمدردی کے بیانات کافی نہیں دنیا کو اب حرکت میں آنا ہو گا۔ سلامتی کونسل  کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے اسرائیل کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی پر شدید تنقید کی  اور کہا کہ اگر عالمی ادارے صرف بیانات تک محدود رہے تو ان کا وجود بے معنی ہو جائے گا۔فلسطینی مندوب نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی فوری طور پر روکی جائے، صرف تجزیے اور قراردادیں کافی نہیں، اب عملی اقدامات کی ضرورت ہے، اسرائیل کو نہ فلسطینی عوام کی تکلیف کی پرواہ ہے، نہ عالمی رائے عامہ کی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ سلامتی کونسل جن آلات اور اقدامات کو دیگر ممالک پر استعمال کرتی ہے، انہیں اسرائیل کے خلاف کیوں نہیں اپنایا جا رہا؟ غزہ کے عوام ناقابل برداشت اذیت سہہ رہے ہیں۔