چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت

    اقوام متحدہ(یواین پی)اقوام متحدہ میں چین کے ناظم الامور گینگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں گذشتہ ہفتے شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے اور جلد از جلد شامی علاقے سے دستبردار ہو۔جمعہ کے روز گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات نے بین الاقوامی قوانین، شام کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔