پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی خاتون اہلکار گرفتار

لاہور ( آئی این پی)نصیر آباد پولیس نے ماڈل ٹا ئون کچہری کے سامنے کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم میں ملبوس جعلی خاتون اہلکار کو حراست میں لے لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق خاتون یونیفارم پہن کر خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر رہی تھی۔ ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ زیرِ حراست خاتون پولیس اہلکار نہیں ہے۔پولیس نے ملزمہ کے قبضے سے پولیس یونیفارم بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔