وزیراعلیٰ کاکشتی مالکان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم ،متعدد گرفتار

ملتان: (نیٹ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نجی کشتی مالکان کی طرف سے سیلاب متاثرین کا مالی استحصال کرنے پرنوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کو لوٹنے والے کشتی مالکان کیخلاف سخت کارروائی کا حکم ،متعدد گرفتار کر لئے گئے۔مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ جلال پور پیر والا میں نجی کشتیاں سرکاری نگرانی میں چلائی جائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پرائیویٹ کشتیوں کے مالکان کو ادائیگی حکومت کرے گی، سیلاب کی آڑ میں کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں کرنے دیں گے