پنجاب میں اب بڑی بارش کا امکان نہیں:ڈی جی پی ڈی ایم اے

 لاہور(سپیشل رپورٹر ) پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے  مون سون کا دسواں سپیل ختم ہوگیا ہے جس کے بعد پنجاب میں اب بڑی بارش کا امکان نہیں ہے‘انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا   تینوں دریائوں میں اب کسی آبی ریلے کی آمد متوقع نہیں، گنڈاسنگھ والا پرپانی آئندہ ایک دو روز  میں نارمل سطح پرآجائیگا،بھارت صرف اپنی ضرورت کے مطابق اپنی ڈائون اسٹریم نہروں میں پانی چھوڑ رہا ہے،  پنجاب میں سیلاب سے 66 جانوں کا نقصان ہوچکا ہے اور ساڑھے 19 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان ہوا۔