غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کی ہر کوشش کی حمایت کریں گے: ایران

 غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے:ترجمان  فاطمہ مہاجرانی
لہران (آئی این پی )ترجمان ایرانی حکومت نے کہا ہے  غزہ میں نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہر کوشش کی حمایت کریں گے۔عرب میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی تحریکِ آزادی کی حمایت کی ہے۔فاطمہ مہاجرانی نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنا ہمارا اخلاقی فرض ہے