صدر ٹرمپ نے عرب اور مسلمان اتحادی ممالک کی مدد سے غزہ امن معاہدے کو ممکن بنایا: رپورٹ

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے   اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے حوالے سے معاہدے کو ممکن بنا دیا لیکن اس کامیابی کے پیچھے کئی ہفتوں کی سفارتی کوششوں سمیت عرب اور مسلمان اتحادی ممالک کی مدد ایک بڑا عنصر ہے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق دو امریکی اعلی عہدیداروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ وحشیانہ جنگ میں اس وقت اہم موڑ آیا جب شکست خوردہ حماس کو احساس ہوا کہ یرغمالی اثاثے سے زیادہ بوجھ بن چکے ہیں۔