ڈی آئی خان :پولیس ٹریننگ سنٹر پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 3شرپسند ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس ٹریننگ سنٹر پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے میں3 شرپسند ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے سنٹر پر حملے کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا‘پولیس نے بتایا کہ خودکش بمبار نے پولیس ٹریننگ سینٹر کے قریب دھماکہ کیا ہے ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے