پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کردیا، وزیراعلیٰ پنجاب سے معافی کا مطالبہ موخر

سیاسی سیز فائر کے بعد پیپلز پارٹی ارکان کی ایوان میں واپسی، قومی معاملات میں تعمیری کردار ادا کرنے  اور موجودہ سیاسی کشیدگی کو   کم کرنے  کے حامی ہیں:پارٹی رہنما
اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے اپنا احتجاج ختم کر دیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے معافی کے مطالبے کو بھی فی الحال موخر کر دیا۔ جمعہ کو ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے اراکین نے بائیکاٹ ختم کرتے ہوئے ایوان کی کارروائی میں بھرپور شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق دونوں سیاسی جماعتوں کے  سربراہان کے درمیان سیاسی سیز فائر  کے بعد پیپلز پارٹی کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا۔پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ قومی معاملات میں تعمیری کردار ادا کرنے  کے خواہاں ہیں اور موجودہ سیاسی کشیدگی کو  مذاکرات کے ذریعے کم کرنے  کے حامی ہیں۔