پاکپتن (خصوصی رپورٹ) ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 20 بچوں کی اموات کے کیس کا ٹرائل شروع ہو گیا ہے۔ عدالت نے ملزموں کو 6 دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔سابق سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر، سابق ایم ایس ڈاکٹر عدنان سمیت دیگر ملزمان کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ مقدمہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر درج کیا گیا تھا۔