حزب اللہ کو فنڈنگ منقطع کر دینے کا یہی درست وقت ہے، محکمہ خزانہ

    واشنگٹن (یواین پی)امریکی محکمہ خزانہ کے پابندیوں کے اعلی اہلکار نے کہا کہ امریکہ لبنان میں ایک ایسے مخصوص وقت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے جس میں وہ حزب اللہ کو ایرانی فنڈنگ منقطع کر سکے اور گروپ کو غیر مسلح کرنے کے لیے دبائو ڈال سکے۔ دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس کے ماتحت سیکریٹری جان ہرلی نے کہا کہ ایران اس سال حزب اللہ کو تقریبا ایک بلین ڈالر دینے میں کامیاب رہا ہے حالانکہ مغربی پابندیوں سے اس کی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔ہرلی نے شرقِ اوسط کے اولین سفر میں حکومتی عہدیداروں، بینکاروں اور نجی شعبے کے سربراہان سے ملاقاتوں میں ایران کے خلاف کیس پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا، حالانکہ ایران ہر مشکل سے گذر رہا ہے اور اس معیشت اچھی حالت میں نہیں ہے لیکن وہ ہنوز اپنی دہشت گرد پراکسیز کو بہت زیادہ رقم فراہم کر رہے ہیں۔