پی ٹی آئی راہنما جنید اکبر کی 22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (آن لائن)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آبادنے پی ٹی آئی راہنما جنید اکبر کے وارنٹ گرفتاری جاری کے معاملہ میں  22 دسمبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔پیرکو عدالت نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔عدالت نے ضمانت کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے