واقعہ کیانی روڈپرپیش آیا،ملزم موقع سے فرار،لاشیں ہسپتال منتقل
راولپنڈی(خصوصی رپورٹ)تھانہ ریس کورس کے علاقے میں ایک شخص نے گولیاں مار کر اپنی بیوی اور ساس کو قتل کردیا،پولیس کے مطابق قتل کی واردات کیانی روڈ پر پیش آئی جہاں ملزم نے گولی مار کر اپنی بیوی اور ساس کوقتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا،مقتولین کی شناخت ملزم کی اہلیہ اقرا لطیف اور اس کی ساس یاسمین کے ناموں سے ہوئی ہیجبکہ لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔