سکھر میں قومی شاہراہ پر جسکانی گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچی زخمی ہو گئی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ ایک ٹریلر کی ٹکر کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے خلاف زخمی خاتون کے شوہر نثار بھارو نے پہلے ہی اغوا کا مقدمہ درج کرا رکھا تھا۔نثار بھارو کا مؤقف ہے کہ ملزمان نے رات کے وقت ان کے گھر پر حملہ کیا اور ان کی بیوی اور بیٹی کو اپنے ساتھ لے گئے، بعد ازاں پولیس کے ذریعے اطلاع ملی کہ دونوں ایک روڈ حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون مبینہ طور پر گھر چھوڑ کر جا رہی تھی۔ تاہم واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔