گجرات میں آفس چھوڑنے آئے شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

گجرات میں آفس چھوڑنے آئے شوہر نے بیوی کو فائرنگ کر کے خودکشی کر لی

گجرات میں پیش آنے والا یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جس نے مقامی سطح پر شدید تشویش پیدا کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ نادرا ایگزیکٹو آفس گجرات میں پیش آیا، جہاں 45 سالہ خاتون عنبر اپنی ملازمت کے سلسلے میں موجود تھیں۔ مبینہ طور پر ان کے شوہر بلال دفتر میں پہنچے اور اسی دوران کاؤنٹر پر بیٹھی اپنی اہلیہ پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد انہوں نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔دونوں میاں بیوی فوارہ چوک گجرات کے رہائشی تھے۔ واقعے کے بعد پولیس تھانہ سول لائن نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔ابتدائی طور پر اسے گھریلو تنازع یا ذاتی رنجش کا شاخسانہ سمجھا جا رہا ہے، تاہم حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔