ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات، فیول اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت
لاہور(آن لائن)پنجاب حکومت نے بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیئے ہیں اورضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات، فیول اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملوں کے تناظر میں صوبے کے ڈپٹی کمشنرز کو ایمرجنسی حفاظتی انتظامات کیلئے 2 ارب روپے جاری کردیے گئے۔ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو راشن، ادویات، فیول اور ضروری سامان کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔یہ فنڈز عوامی فلاح کے لیے ایمرجنسی انتظامات کے لیے دیے گئے ہیں۔