حکومت نے 853 ارب روپے کے ٹی بلز فروخت کردیئے

 بلز کی کٹ آف ایلڈ ایک بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.09 فیصد رہی:سٹیٹ بینک 
کراچی(آن لائن) حکومت نے نیلامی میں 853 ارب روپے مالیت کی ٹریژری بلز فروخت کردیے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے ایک ماہ کے 266 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے، بلز کی کٹ آف ایلڈ ایک بیسز پوائنٹس کم ہو کر 11.09 فیصد رہی۔پاکستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے 3 ماہ کے 234 ارب روپے مالیت کے بلز بیچے، 3 ماہ کے بلز کی کٹ آف ایلڈ 10 بیسز پوائنٹس کم ہوکر 11.049 فیصد رہی۔