مظفر آباد (آئی این پی )پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن نے مظفرآباد کے 2ہسپتال جنگ کے زخمیوں کیلئے مختص کر دیئے۔ پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے مطابق کشمیر سرجیکل ہاسپیٹل اور پیما الحجری ہسپتال پاک فوج اور عوام کے زخمیوں کیلئے مختص کر دیئے ہیں۔ پیمانے پاک فوج کوخط بھی لکھاہے کہ ان دونوں ہسپتالوں میں جنگ کے متاثرین کا مفت علاج کیا جائے گا،یہ دونوں ہسپتال جدید ترین سرجری اور ڈائیگناسٹک سہولیات سے مزین ہیں۔