پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے حملے سے پہلے اپنے وصیت ناموں پر دستخط کئے

’’یا اللہ، وطن کی عزت سلامت رکھنا‘اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہماری لاشیں پرچم میں لپٹی ہوں!‘‘وصیت ناموں کی تحریر
 روانگی سے قبل وطن سے وفا اور شہادت کی پرواز کی قسم  کھائی‘اللہ کی رحمت شامل حال رہی تمام پائلٹ مشن مکمل کرکے لوٹ آئے
    اسلام آباد(یواین پی)آپریشن بنیان مرصوص میں روانہ ہونے سے قبل پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے دشمن پر حملے سے پہلے اپنے ہاتھوں سے وصیت پر دستخط کئے، دشمن کیخلاف محاذ پر جانے سے قبل ان پائلٹوں کے چہروں پر نہ کوئی جھجھک تھی اور نہ ہی کوئی خوف، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے روانہ ہونے پہلے اپنے ہاتھوں سے تحریرلکھی جس میںلکھا ’’یا اللہ، وطن کی عزت سلامت رکھنا۔اگر ہم واپس نہ آئیں تو ہماری لاشیں پرچم میں لپٹی ہوں!‘‘۔ پائلٹوں نے روانگی سے قبل وطن سے وفا کی قسم اور شہادت کی پرواز کی قسم بھی کھائی۔آپریشن بنیان مرصوص میں پاک فضائیہ کے ان شاہنوں پر رب ذوالجلال کی رحمت شامل حال رہی اورالحمدللہ، پاک فضائیہ کے تمام شاہین کامیاب مشن مکمل کر کے پٹھان کوٹ، بھٹنڈہ اور سسرام کے ایئربیسز کو تباہ کرنے کے بعد محفوظ واپس لوٹ آئے۔پائلٹوں کے کامیاب مشن سے لوٹنے پر فضائنعرہ تکبیر اور اللہ اکبر کے نعرو ں سے گونج اٹھی۔