سابق وزیر ٹرانسپورٹ کی طلبہ کیلئے فیول کارڈ تجویز

 لاہور( خصوصی رپورٹ) پٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد سابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ابراہیم مراد نے طلبہ کے لیے ریلیف فراہم کرنے کی ایک اہم تجویز پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے طلبہ کے لیے خصوصی "فیول کارڈ" سسٹم متعارف کرایا جائے جس کے تحت ہر طالب علم کو ماہانہ بنیادوں پر 10 لیٹر سبسڈائزڈ پیٹرول فراہم کیا جائے۔ ابراہیم مراد نے واضح کیا کہ حالیہ پیٹرول کی مہنگائی نے طلبہ کے لیے تعلیمی اداروں تک آمد و رفت مشکل بنا دی ہے۔