اسلحہ کی نمائش کرنے والا حوالات بند

لاہور(کرائم رپورٹر)چوھنگ پولیس نے شو آف ویپن اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق سنیپ چیکنگ کے دوران اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو قابو کیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت غلام مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم کے قبضے سے ناجائز 12 بور بندوق اور کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ایس پی صدر رانا حسین طاہر کا کہنا تھا کہ اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر پابندی عائد ہے اور اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔