صدر کے دیئے ایجنڈے پر عمل کریں گے:خواجہ آصف

 صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب انتہائی احسن تھا ، ہمیں سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے
 عدالتیں عمران خان سے متعلق فیصلہ کریں گی۔جو کچھ انہوں نے کیا ہے اس کی اب سزا بھگت رہے ہیں
اسلام آباد( آ ئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان سے آخری خارجی کے خاتمے تک ملک میں آپریشن ہوتا رہے گا،کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔یہ عمران خان کا بویا ہوا بیچ ہے۔ وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان بہترین انداز میں ملک کا دفاع کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب انتہائی احسن تھا‘ان کے دیئے گئے ایجنڈے پر عمل کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عدالتیں عمران خان سے متعلق فیصلہ کریں گی۔جو کچھ انہوں نے کیا ہے اس کی اب سزا بھگت رہے ہیں۔