لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ تھانے میں تعینات اے ایس آئی فلک شیر کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر کے اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق شہری محمد فاروق کی درخواست پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ایس پی ماڈل ٹاؤن کو انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ ابتدائی تحقیقات میں اے ایس آئی فلک شیر کو قصوروار پائے جانے پر معطل کر دیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق مکمل انکوائری کے بعد الزامات ثابت ہونے پر اے ایس آئی فلک شیر کے خلاف مقدمہ درج کرکیملزمان میں اے ایس آئی فلک شیر اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر کے اپنے ہی تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کا کہنا ہے کہ محکمہ پولیس میں اختیارات سے تجاوز کرنے اور کرپشن میں ملوث عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام قانونی اور محکمانہ تقاضے پورے کرنے کے بعد متعلقہ اہلکار کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے مزید کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث افسران اور اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔