11 جون سے عاشورہ تک تمام اقسام کی چھٹیاں منسوخ ، تبادلوں اور تقرریوں پر بھی پابندی
لاہور(کرائم رپورٹر) محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں پنجاب پولیس میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کے موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے جائیں گے، اس سلسلہ میں پنجاب پولیس میں 11 جون سے عاشورہ تک تمام اقسام کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔محرم کے دوران پنجاب پولیس افسران و اہلکاروں کے تبادلوں اور تقرریوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، سی سی پی اوز، آر پی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہیڈکوارٹرز نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے پْرامن انعقاد کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہےلاہور(کرائم رپورٹر) سلامت پورہ بازار میں پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مزدہ ٹرک کی ٹکر سے شاہد ولد فاروق موقع پر ہی دم توڑ گیاعینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ نوجوان کا سر کچل گیا اور وہ جائے وقوعہ پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ متوفی شاہد داروغہ والا کے علاقے میاں بلال پارک کا رہائشی تھاحادثے کے بعد مزدہ ٹرک کا ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور گاڑی کی تلاش شروع کردی ہیدریں اثنا، سی ٹی او لاہور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی ٹریفک سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔