پنجاب بھر میں 1122 حادثات ، 574افراد شدید زخمی

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے
لاہور(کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1122ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 574افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔711معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 719ڈرائیوز،54کم عمرڈرائیور،449مسافراور144پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ193ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت222متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 69حادثات میں 81متاثرین کے ساتھ دوسر ے،ملتان 69حادثات میں 80متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1312متاثرین میں 1051مرد اور261خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 217فراد کی اوسط عمر18سال سے کم727افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ368زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1080موٹرسائیکلز،71آٹورکشے،106کاریں،23وین،11مسافر بسیں،36ٹرک اور96دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔