بہبود آبادی کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں بہبود آبادی کا عالمی دن  آج  منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں آبادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران ماہرین کم آبادی کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔اس دن کے منانے کا مقصد عوام کو دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس کے نتیجے میں پیدا شدہ مسائل سے آگاہ کرنا ہے