وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو عوامی مسائل کے حل میں درپیش مشکلات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئیں، جن میں کہا گیا کہ افسران اکثر اپنے دفاتر میں موجود نہیں ہوتے، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے سائلین کو مسائل حل کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں۔
اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کو فوری طور پر ہدایت کی کہ وہ افسران کو اوپن ڈور پالیسی پر عمل کرنے کا پابند بنائیں اور یہ یقینی بنائیں کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔وزیراعلیٰ نے فیلڈ افسران اور ڈپٹی کمشنرز (ڈی سیز) کو بھی تاکید کی کہ وہ اپنے دفاتر شہریوں کے لیے کھلے رکھیں تاکہ عوام کو شکایات اور مسائل حل کرنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔اس پالیسی کے تحت سائلین کی شکایات کو جلد حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، تاکہ لوگوں کو سہولت فراہم کی جا سکے اور حکومتی سطح پر عوامی مسائل پر فوری ردعمل دیا جا سکے۔