قتل کا الزام ثابت،لڑکے کو عمر قید

اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج رینالہ خورد نے 15/16 سالہ قاتل کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔استغاثہ کے مطابق چونگی نمبر 7 اوکاڑہ کے رہائشی ملک عادل نے چک نمبر 7/1L میں موٹر سائیکل تیزرفتاری پر جھگڑے میں مشتعل ہو کر فائرنگ کی جس کی زد میں آکر ساڑھے چار سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ وقوعہ کا مقدمہ تھانہ صدر رینالہ خورد میں درج کیا گیا۔ عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ مجرم جب تک 18سال کی عمر تک نہیں ہو جاتا اسے جوینائل حوالات میں رکھا جائے۔