یوکرین کو مزید 500ملین ڈالرز کی امریکی امداد کا اعلان

 امداد میں فضائی دفاعی میزائل، زمین سے زمین پر مار کرنیوالا اسلحہ اور دیگرآلات شامل
واشنگٹن(آئی این پی)بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے سے قبل یوکرین کے لیے 500ملین ڈالر مالیت کے آخری امداد پیکیج کا اعلان کر دیا گیا۔وائٹ ہائوس سے جاری ہونے والے اعلان میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے سے قبل یوکرین کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانا چاہ ر ہے ہیں، اِس امداد کی کل مالیت 500ملین ڈالرز ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دی جانے والی امداد میں فضائی دفاعی میزائل، زمین سے زمین پر مار کرنے والا اسلحہ، یوکرین کی فضائیہ میں شامل ایف 16طیاروں سے فائر کرنے کے لیے مختلف اقسام کا اسلحہ اور دیگرآلات شامل ہے۔