لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس میں تقرر و تبادلوں کے سلسلے میں آئی جی پنجاب عبدالکریم نے تین پولیس افسران کے تبادلے کر دیے ہیں۔جاری کردہ احکامات کے مطابق محمد عرفان سعید کو ڈی ایس پی فیروز والا، ضلع شیخوپورہ تعینات کر دیا گیا ہیاسی طرح ڈی ایس پی فیروز والا سجاد اکبر کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ اے ایس پی صدر چکوال سائرہ ہاشم کو بھی آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہینوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو فوری طور پر احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے