14 پولیس افسروں کے تبادلے

لاہور، وہاڑی، گوجرانوالہ، ملتان، سرگودھا سمیت مختلف شہروں میں تعیناتیاں،باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری 
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 14 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر غیور کو ایس پی انویسٹی گیشن وہاڑی، رانا حسین طاہر کو ایس پی آپریشنز صدر ڈویڑن لاہور، رضا تنویر کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔ انعم فریاد کو ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ایچ پی، رانا عمر فاروق کو ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی لاہور، حیدر علی کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن ملتان، اور محمد رضا تنویر کو دوبارہ گوجرانوالہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ کرامت بخاری کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو سنیٹرل لاہور، محمد اسلم کو ایس پی انویسٹی گیشن برانچ تھری لاہور، عادل عامر کو ایس پی ویجلنس سی سی ڈی لاہور، اور خالد محمود کو ایس پی سکیورٹی لاہور ہائی کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ تنویر احمد، اختر حسین، اور مقصود احمد کو بالترتیب ملتان، سرگودھا ریجن میں رائٹ مینجمنٹ اور آئی اے بی سرگودھا ریجن میں تعینات کیا گیا ہے۔