بھارتی عوام بہت کاہل ہیں، امریکی سیاح

نئی دہلی (آئی  این پی)امریکی سیاح چارلی ایونز کی بھارتی شہر جے پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل  ہے۔چارلی ایونز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دورہ بھارت کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہیں اس ویڈیو میں ایک دشوار راستے سے تاریخی آمیر قلعہ کی طرف جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔امریکی سیاح نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ میں نے اس قلعے کی طرف آتے ہوئے بہت سے لوگوں کو یہاں اوپر آنے کے بجائے نیچے راستے میں بیٹھے، سگریٹ نوشی کرتے یا مختلف قسم کے مشروبات پیتے دیکھا