ون ڈے میں 300+ رنز بنا کر سب سے زیادہ شکستیں، انگلینڈ سرفہرست

ون ڈے میں 300+ رنز بنا کر سب سے زیادہ شکستیں، انگلینڈ سرفہرست

انگلینڈ ون ڈے کرکٹ میں 300 یا اس سے زائد رنز بنانے کے باوجود سب سے زیادہ میچز ہارنے والی ٹیم بن گئی ہے۔

بھارت کے خلاف دوسرے ون ڈے میں انگلینڈ نے 304 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ 28 واں موقع تھا جب انگلینڈ 300+ رنز بنانے کے باوجود میچ ہار گیا۔یہ کسی بھی ٹیم کے لیے 300+ رنز کے ساتھ سب سے زیادہ شکستوں کا ریکارڈ ہے۔انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 99 بار 300 یا اس سے زائد رنز بنائے ہیں، تاہم اس سے پہلے بھارت اور انگلینڈ دونوں 27، 27 بار 300+ اسکور کے باوجود شکست کھا چکے تھے۔بھارت نے 136 میچز میں 300+ اسکور کیا اور 27 بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ انگلینڈ نے اب یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔