بھارتی فوج نے آپریشن میں 31 ماؤ نوازوں کو ہلاک کر دیا

بیجاپور(آن لائن) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں31 ماؤ نواز مارے گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھڑپ کے دوران 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کر لیا ہے۔