ٹرمپ کی قیادت میں اسرائیل کا امریکہ سے بہتر کوئی دوست نہیں نیتن یاہو

 ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینے پر ٹرمپ اور ہم متفق ہیں،  حماس کی باقیات کو  ختم کرنا ہوگا:امریکی  میڈیا کو انٹرویو 
 تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے  صدر ٹرمپ وائٹ ہائوس میں اسرائیل کے سب سے بڑے دوست ہیں، ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینے پر ٹرمپ اور ہم متفق ہیں، ہمیں حماس کی باقیات کو بھی ختم کرنا ہوگا۔وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اسرائیل اور امریکا کے اتحاد کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں،  ٹرمپ کی قیادت میں اب اسرائیل کا امریکا سے بہتر کوئی دوست نہیں۔نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہ دینے پر ٹرمپ اور ہم متفق ہیں۔