سول عدالتیں 3 سال میں مقدمات نمٹانے کی پابند ہوں گی ‘قومی اسمبلی بل کی منظوری دے گی
اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے 26 ویں ائینی ترمیم کے بعد سول کورٹس آرڈیننس 1962 میں بھی ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سول کورٹس آرڈیننس 1962میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔قومی اسمبلی سول کورٹس ترمیمی بل 2025 آج منظور کرے گی ، بل کے تحت سول عدالتوں کو فوری مقدمات نمٹانے کا پابند بنایا جائے گا۔بل کے تحت سول عدالتیں 3 سال میں مقدمات نمٹانیکی پابند ہوں گی اور مقررہ مدت میں مقدمات نہ نمٹانے پر متعلقہ ہائیکورٹس کو کارروائی کا اختیار ہوگا۔قومی اسمبلی سے بل میں 105 ترامیم کی منظوری دی جائے گی۔