26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کے احکامات جاری

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے خلاف اہم اقدامات کیے ہیں۔

عدالت نے علیمہ خان کے ضمانتی مچلکوں کو ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، جن میں علیمہ خان اور دیگر 10 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کو درج ہونے والے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ اس مقدمہ میں علیمہ خان اور ان کے وکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے، جس پر عدالت نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ اور ضمانت منسوخی کے نوٹس بھی جاری کیے۔ عدالت نے علیمہ خان کو توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے استدعا کی گئی کہ ملزمہ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ ہر سماعت پر پیش ہوں گی، مگر وہ پیش نہیں ہوئیں۔ اس لیے عدالت نے علیمہ خان کے 10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی ہے۔

اس دوران، علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئی ہیں اور ان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت میں موجود ہیں۔