مشاورت کے بعد حکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے،عبدالغفوری حیدری

پشاور(خصوصی رپورٹ)جے یو آئی رہنما عبدالغفوری حیدری نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد حکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے۔ جمعیت علمائے اسلام کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت میں یکسوئی نہیں ہے۔ تاہم ہمارے ہم خیال دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے ہیں۔جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے باہر دینی اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر تحریک لانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ مشاورت کے بعد حکومت مخالف تحریک کا اعلان کریں گے۔عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومتی حلقوں کی جانب سے گورنر راج کے بیانات پر کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی باتیں زیر گردش ہیں۔ تاہم یہ دانشمندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون میں ترامیم قومی اورملکی مفاد میں کی جاتی ہیں۔ صرف شخصی مفادات کیلیے ترامیم قوم کے لیے قابل قبول نہیں۔جے یو آئی رہنما نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن کے مسائل بدستور حل طلب ہیں۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پرعمل نہیں ہو رہا۔ سود کے خاتمے پر قانون سازی ضرور ہوئی، مگر عملی طور پر سود ختم نہیں ہوا۔