پنجاب بھر میں 1291ٹریفک حادثات, 645افراد شدید زخمی

لاہور(کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1291ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 645افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔854معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (78فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 861ڈرائیوز،41کم عمرڈرائیور،470مسافراور180پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ250ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت303متاثرین کے ساتھ پہلے،ملتان 84حادثات میں 92متاثرین کے ساتھ دوسر ے،فیصل آباد 70حادثات میں 80متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1511متاثرین میں 1255مرد اور256خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 237فراد کی اوسط عمر18سال سے کم830افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ444زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1229موٹرسائیکلز،92آٹورکشے،174کاریں،26وین،15مسافر بسیں،24ٹرک اور149دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔