آج عالمی انسانی حقوق پر کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے
مطالبہ ہے کہ ہمیں انسان سمجھا جائے، انڈین فورسز نے معصوم لوگوں کو شہید کیا ہے
کراچی(آئی این پی)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کیا جا رہا ہے۔ ہر کشمیری فیملی خصوصا خواتین ذہنی اذیت سے متاثر ہیں۔ جامعہ کراچی میں انسانی حقوق کے عالمی دن پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ آج عالمی انسانی حقوق کا دن ہے، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، کشمیر کے واقعات کی عالمی میڈیا پر اطلاعات بہت کم آتی ہیں۔ دنیا کے سامنے ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمیں انسان سمجھا جائے، انڈین فورسز نے معصوم لوگوں کو شہید کیا ہے، کشمیر میں کیمیکل ہتھیاروں سے لوگوں کو شہید کر دیتے ہیں۔ہر کشمیری فیملی خصوصا خواتین ذہنی اذیت سے متاثر ہیں۔ آر ایس ایس دہشت گردی کا ایک نیٹ ورک ہے، یاسین ملک کھڑے ہوئے ہیں اور ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نے اپیل کی کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کے لیے نوجوان ساتھ دیں۔