صارفین مہنگی بجلی کی قیمت تا حال ادا کر رہے ہیں،گوہر اعجاز

حکومت نے مہنگے ونڈ اور کول پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے
لاہور(آئی این پی ))سابق نگران وفاقی وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مہنگے پاور پلانٹس کا معاملہ اٹھا ے ہوئے کہا  ہے کہ حکومت نے مہنگے ونڈ اور کول پاور پلانٹس کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع نہیں کیے ،پوری قوم مہنگے متبادل بجلی معاہدوں کی قیمت چکا رہی ہے جبکہ سستے تھرمل پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔ چیئرمین ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ گوہر اعجاز نے  اپنے ایک بیان میں مہنگے پاور پلانٹس کے معاہدوں پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے مہنگے معاہدوں پر تاحال عملدرآمد جاری ہے۔  گوہر اعجاز نے کہا کہ صارفین مہنگی بجلی کی قیمت تا حال ادا کر رہے ہیں، ونڈ اور سولر پاور پلانٹس کا ٹیرف 20 سے 47 روپے تک ہے ۔