لاہور (کرائم رپورٹر) جعلی اے ایس آئی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ ٹائون شپ میں پولیس نے اللہ ہو گول چکر پر مشکوک گاڑی کو روکا۔ ملزم خود کو پنجاب پولیس کا اے ایس آئی ظاہر کرکے اہلکاروں پر رعب ڈالتا رہا۔ ریکارڈ چیک کرنے پر پتا چلا کہ ملزم نعیم فرخ اے ایس آئی نہیں ۔ایس ایچ اور ٹائون شپ کے مطابق جامع تلاشی پر ملزم کی گاڑی سے غیر قانونی پستول اور پولیس یونیفارم برآمد ہوا۔ ملزم ٹائون شپ کا رہائشی اوراعتراف کیا کہ اپنے علاقے میں بھی وہ اپنا تعارف بطور اے ایس آئی کر اتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔