جے یو آئی ف نے صدر زرداری کے اعتراضات کی نقول طلب کر لیں

جے یو آئی ف نے صدر زرداری کے اعتراضات کی نقول طلب کر لیں

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) نے سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے اعتراضات کی نقول مانگ لی ہیں۔

جے یو آئی ف کے قانونی مشیر سینیٹر کامران مرتضیٰ نے اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خط لکھا ہے۔خط میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف زرداری کی طرف سے اٹھائے گئے اعتراضات کی نقول فراہم کی جائیں اور اس بات سے بھی آگاہ کیا جائے کہ اسپیکر نے ان اعتراضات کو ایڈریس کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔یاد رہے کہ یہ بل پارلیمنٹ میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا تھا، اور اس پر صدرِ مملکت کی جانب سے اعتراضات اٹھائے گئے تھے، جس کے بعد جے یو آئی ف نے ان اعتراضات کے بارے میں تفصیلات طلب کی ہیں۔