مذاکرات کی پوزیشن تب واضح ہوگی جب حکومت اپنا ایجنڈا دے گی:فیصل چودھری

اسلام آباد (آئی این پی ) بانی پی ٹی آئی کے  وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے  پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق اپنا ایجنڈا دے دیا ، حکومت ایجنڈا پیش کرے، عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ بندوق کے زور پر بات نہیں کریں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے  کہا کہ 26ویں ترمیم کو صبح 5بجے اتنی عجلت میں کیوں منظور کرایا گیا، کسی نے بل منظوری پر اعتراض بھی نہیں کیا، لاتعداد بیساکھیوں کے باوجود حکومت پرفارم نہیں کرپارہی، پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق اپنا ایجنڈا دے دیا ، حکومت بھی اپنا ایجنڈا دے، حکومت اپنا ایجنڈا دے گی تو مذاکرات کی پوزیشن واضح ہوسکے گی