حکومت کا 12اگست کو ویژن پاکستان 2047 لانچ کرنے کا فیصلہ

 معیشت، ترقی اور مستحکم معاشی گروتھ کیلئے طویل المدتی پروگرام متعارف کرایا جائے گا:ذرائع وزیر اعظم ہائوس  
اسلام آباد(بیورور رپورٹ)حکومت نے ٹریلین ڈالر اکانومی کے ہدف کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے 12 اگست کو ویژن پاکستان 2047 لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ویژن پاکستان 2047 پروگرام کا باضابطہ آغاز کریں گے، جس کے تحت ملکی معیشت، ترقی اور مستحکم معاشی گروتھ کیلئے طویل المدتی پروگرام متعارف کرایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ویژن پاکستان 2047 کے تحت نوجوان نسل کو مستحکم معاشی ترقی، خوشحالی اور انوویشن کے مواقع فراہم کرنے کیلئے خصوصی پروگرام بھی شامل کئے جائیں گے۔