لاہور (خصوصی رپورٹ)جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیرقانونی شکار خصوصاً فالکن و بٹیر کی نیٹنگ کی روک تھام کیلئے فیلڈ ایریاز کی مانیٹرنگ جاری ، صوبہ کے مختلف مقامات پر بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ میں مشغول 16ملزمان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف ساہیوال احسان احمد راجہ کی سر براہی میں وائلڈ لائف چیچہ وطنی نے بٹیر کی غیر قانونی نیٹنگ میں مشغول ایک شخص کی موقع سے جال پٹی بر آمد کر کے تھانہ شاہ پور میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔