پنجاب بھر کے بلدیاتی ملازمین سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے اپنے جائز حقوق کے لیے احتجاج کریں گے:نصیرالدین
لاہور (خصوصی رپورٹ) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن (رجسٹرڈ) پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نصیرالدین ہمایوں ملک نے اعلان کیا ہے کہ 12 اگست 2025 کو دھرنے کی کال پر پنجاب بھر کے بلدیاتی ملازمین سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے اپنے جائز حقوق کے لیے بھرپور احتجاج کریں گے۔فیڈریشن کے مرکزی و صوبائی قائدین کی ہدایت پر پنجاب کے تمام بلدیاتی اداروں کے ملازمین اس اہم مرحلے پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے۔ وہ اپنے چھینے گئے حقوق، مراعات اور مستقبل کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر سڑکوں پر نکلیں گے۔ یہ صرف ایک احتجاج نہیں، بلکہ اپنے بچوں کی بہتر ی کے لیے ایک لازوال جدوجہد ہے۔