لاہور(کرائم رپورٹر) اکبری گیٹ کے علاقہ میں دکاندار کے قتل کے معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملزم نے خود تھانہ پہنچ کر گرفتاری دے دی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم حیدر علی نے دکاندار سوہنی کو لین دین کے تنازع پر گولیاں ماریں۔ مقتول سوہنی نے حیدر علی سے پانچ لاکھ روپے قرض لے رکھا تھا۔ ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ واپسی کے مطالبے پر سوہنی دھمکی آمیز فون کالز کرواتا تھا۔ دھمکیاں ملنے پر طیش میں آ کر سوہنی کو گولیاں مار دیں۔ اکبری گیٹ میں دکاندار سوہنی کے قتل کی واردات دو روز قبل پیش آئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزم کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔