بورڈ آئندہ ہفتے متوقع، پنجاب پولیس میں دوسرے مرحلے میں انسپکٹر سے ڈی ایس پیز کی ترقیاں ہونگی
لاہور(کرائم رپورٹر ) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر ماتحت افسران کی ترقیاں ہوں گی۔ساڑھے چار سو سب انسپکٹر زکو انسپکٹر بنایا جائے گا، اسکے بعد انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور ڈی ایس پی سے ایس پیز کی ترقیاں ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر سے انسپکٹر، انسپکٹر سے ڈی ایس پی اور ڈی ایس پی سے ایس پیز کے عہدے پر ترقیاں ہوں گی۔ پہلے مرحلے میں سب انسپکٹر کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی۔ساڑھے 4 سو سب انسپکٹر زکو انسپکٹر کے عہدے پر ترقیوں کے لیے بورڈ آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ بورڈ میں ایک ہزار سے زائد سب انسپکٹر کا ریکارڈ چیک کیا جائے گا۔جن سب انسپکٹرز کا ریکارڈ مکمل ہو گا ان کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقیاں دے دی جائیں گی۔دوسرے مرحلے میں انسپکٹر سے ڈی ایس پیز کی ترقیاں ہوں گی۔پولیس حکام کے مطابق تیسرے مرحلے میں ڈی ایس پی سے ایس پیز کی ترقیاں ہوں گی۔ رواں ماہ میں ہی تمام افسران کا بورڈ مکمل ہو گا۔