مقابلے:4ڈاکو ہلاک ، سب انسپکٹر زخمی

12سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث 2ملزممنیر اور شعیب مارے گئے ،سب انسپکٹر شبیر زخمی 
 سی سی ڈی کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزم عثمان اور ضمن ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر) 3پولیس مقابلوں کے دوران 4ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے ۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کا پولیس مقابلہ 12 سالہ بچی کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والے 2 ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر سب انسپکٹر زخمی ہوگیاہلاک ہونے والے ملزمان میں منیر اور شعیب شامل ہیں ملزمان کی فائرنگ سے شبیر سب انسپکٹر شدید زخمی ہوگیا انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کیا تھادونوں ہلاک ملزمان نے اغوا کے بعد لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا زیادتی کا شکار ہونے والی بچی ابھی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔بچی کے ساتھ زیادتی کی ایف آئی آر تھانہ مانگا منڈی میں درج ہے دوسرا واقعہ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں زیر حراست دو ملزمان ہلاک ہوگئیڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن سید حسین حیدر کی نگرانی میں پولیس ٹیم زیر حراست ملزمان محمد عثمان اور ضمن علی کو برآمدگی کیلئے کاہنہ اہلو روڈ لیکر آئی اس دوران زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی،دونوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جارہاتھاجو کہ راستے میں ہی دم توڑ گئے ملزمان کے ساتھی فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے تلاش جاری ہے پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی،ملزمان ڈکیتی، اقدام قتل، فائرنگ سمیت دیگر 80 سے زائد جرائم میں ملوث تھے۔ملزمان نے ننکانہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 2 افراد کو شدید زخمی کیا تھا۔ڈی ایس پی سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن سید حسین حیدر کے مطابق ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔